Pages

Amazing Story in Urdu || Ajeeb o Ghareeb Kahani in urdu

Amazing Story in Urdu || Ajeeb o Ghareeb Kahani in urdu

Amazing Story
Amazing Story

یحیی بن اسحاق ایک ماہر طبیب تھاجو خود دوائیں بنایا کرتا تھاایک دن وہ اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا،

کہ اسکے سامنے سے ایک جنازے کا گزر ہوا،جب جنازے پر اسکی نظر پڑی  تو اسکی زبان سے

باآواز بلند یہ جملہ نکلا،اے میت کے گھر والو!تمہارا یہ آدمی ابھی زندہ ہے لہذا تمہارا اسے دفن کرنا جائزنہیں ہے،

جنازے کے ساتھ چلنے والے لوگو ں نے ایک دوسرے سے کہا اس طبیب کی بات کوئی نقصان دہ تو ہے نہیں،

چلو اسے اپنا مردہ دکھا دیتے ہیں اوراسکا،امتحان بھی لے لینگے،چناچہ لوگوں نے طبیب کو بلایا اور اس سے پوچھا،

تم نے جو بات کہی ہے اب اسے ثابت بھی کرو۔طبیب نے لوگوں سے کہا کہ اس مردے کو گھر واپس لے کر چلو،

گھر پہنچ کرمیت کا کفن نکال کر اسے غسل خانے میں داخل کیا،اور اس پر گرم پانی ڈالنا شروع کردیا اس پانی میں

کچھ دوائیں ڈال کر وہ مردیکو نہلانے لگا،کچھ ہی دیر بعد اس مردے کے جسم کچھ حرکت ہوئی،طبیب خوشی

سے چلا اٹھا اور لوگوں سے کہا مردے کی زندگی کی بشارت قبول کرو اور طبیب نے اسکا علاج جاری رکھا اور

بالاآخر اس مردے کو زندگی مل گئی اور وہ صیحیح ہوگیاجب طبیب سے پوچھا گیا کہ آخر کس بنیاد پر اس نے جنازہ              دیکھ

کر سمجھ لیا کہ وہ زندہ انسان ہے مردہ نہیں ہے تو اس نے بتا یا کہ میں نے دیکھا کہ اس کے پاؤں کھڑے ہیں حالانکہ

مردے کے پاؤں سیدھے ہوتے ہیں اس لئے میں نے اندازہ کر لیا کہ یہ مردہ نہیں ہے اور میرا یہ خیال درست نکلا۔

 

0 Comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔